بدین:قزبانو چانڈیو کے گھر پرمسلح افراد کا حملہ اور تشدد، اعلیٰ حکام سے تحفظ اور انصاف کی اپیل

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے) تعلقہ ماتلی کے گاؤں نصیر خان چانڈیو کی مسمات قزبانو چانڈیو نے ماتلی پریس کلب پہنچ کر اپنے گھر پر حملہ کرنے اور تشدد کرنے والے واقعہ کی تفصیلات بتائیں.خاتون نے چنیسر درس اور اس کے ساتھیوں دودو درس, شاہنواز درس, مدثر درس اور مرتضیٰ درس پر الزام لگایا کہ رات کے وقت انہوں نے ہمارے گھر پر حملہ کر کے مجھ سمیت میرے شوہر معشوق چانڈیو کو تشدد کا نشانہ بنایا.مسمات قزبانو نے کہا کہ اس نے قرآن پاک ہاتھ میں اٹھا کر اپنی اور اپنے اہل خانہ کی جان بخشی کی اپیل کی مگر ان ظالموں نے میری ایک نہ سنی.تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون کے مطابق تشدد بھی ہم پر کیا گیا اور حملہ آوروں کے کہنے پر فلکارہ پولیس بھی ہمارے گھر پر چڑھ دوڑی.اس نے مذید کہا کہ فلکارہ پولیس سے مایوس ھو کر وہ تحفظ اور انصاف کے حصول کے لئے آدھی رات کو ماتلی تھانہ پہنچی مگر ماتلی تھانہ میں ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران نے بھی میری بات نہ سنی.قزبانو چانڈیو نے ایس پی بدین اور دیگر اعلیٰ حکام سے تحفظ اور انصاف فراہم کرنے اور حملہ آوروں کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ھے.



