ڈالر پھر بے قابو، پاکستانی روپے کی قدر میں مزید کمی؟ جانیئے ڈالر کہاں پہنچ گیا؟

کراچی (جانوڈاٹ پی کے)پاکستان کی مقامی کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا، اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 282 روپے 20 پیسے میں فروخت ہوا جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے 20 پیسے کی سطح پر موجود رہا۔

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 280 روپے 50 پیسے میں خریدا گیا اور 282 روپے 20 پیسے میں فروخت ہوتا رہا۔ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 385 روپے 04 پیسے جبکہ فروخت 389 روپے 51 پیسے ریکارڈ کی گئی۔ یورو اوپن مارکیٹ میں 333 روپے 83 پیسے میں خریدا گیا اور 338 روپے 26 پیسے میں فروخت ہوا۔

دیگر غیر ملکی کرنسیوں میں سعودی ریال 74 روپے 85 پیسے میں خریدا اور 75 روپے 35 پیسے میں فروخت ہوا، جبکہ متحدہ عرب امارات کا درہم 76 روپے 55 پیسے کی خرید اور 77 روپے 35 پیسے کی فروخت پر رہا۔ جاپانی ین کی قیمت خرید 1.8083 روپے اور فروخت 1.9095 روپے ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 279 روپے 70 پیسے میں خریدا اور 280 روپے 20 پیسے میں فروخت ہوا۔ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 384 روپے 97 پیسے اور فروخت 385 روپے 66 پیسے رہی، جبکہ یورو 333 روپے 72 پیسے میں خریدا اور 334 روپے 32 پیسے میں فروخت ہوا۔

انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال 74 روپے 58 پیسے کی خرید اور 74 روپے 71 پیسے کی فروخت پر رہا، جبکہ چینی یوان 40 روپے 27 پیسے میں خریدا اور 40 روپے 34 پیسے میں فروخت ہوا۔

ماہرین کے مطابق عالمی مالیاتی حالات اور مقامی سطح پر طلب و رسد کے باعث کرنسی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، جبکہ آنے والے دنوں میں شرح مبادلہ میں مزید تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button