اوورسیز پاکستانیوں نے ڈالرز،درہم اور ریال کی بارش کردی،سعودیہ والے بازی لے گئے

اوورسیز پاکستانیوں نے اکتوبر میں3ارب40کروڑ ڈالر وطن بھیجے

اسلام آباد(کامرس ڈیسک)اوورسیز پاکستانیوں نے اکتوبر میں3ارب40کروڑ ڈالر وطن بھیجے۔ترسیلات زر میں سالانہ بنیاد پر12 فیصد اضافہ ہوا۔اسٹیٹ بینک نے ترسیلات زر کی ماہانہ رپورٹ جاری کردی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے4ماہ میں پاکستانیوں نے13ارب ڈالرز وطن بھیجے۔ گزشتہ مالی سال کے پہلے4 ماہ میں پاکستانیوں نے11ارب90کروڑ ڈالر بھیجے تھے۔

4ماہ میں پاکستانیوں نے13ارب ڈالرز وطن بھیجے

سعودی عرب سے82کروڑ ڈالر اور یو اے ای سے پاکستانیوں نے ستر کروڑ ڈالر وطن بھیجے۔ خلیجی ممالک سے پاکستانیوں نے 34 کروڑ ڈالر ،برطانیہ سے 49کروڑ ڈالر اور امریکہ سے 29 کروڑ ڈالر موصول ہوئے۔

وزیراعظم نے ترسیلات زر میں اضافے پر سمندر پار پاکستانیوں کا شکریہ اداکیا، وزیراعظم نے کہا کہ ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی اپنی خون پسینے کی کمائی سے ملک و قوم کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔ وزیراعظم کے مطابق، بیرون ملک مقیم پاکستانی قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں اور حکومت ان کی سہولت کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

مزید خبریں

Back to top button