پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ،ڈالر نیچے گر گیا،زرمبادلہ ذخائر بھی بڑھ گئے

کراچی(جانو ڈاٹ پی کے)زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق زرمبادلہ کے تسلسل سے بڑھتے سرکاری ذخائر14ارب47کروڑڈالر سے متجاوز ہونے، عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کی پی آئی اے کے 45ارب روپے ٹیکس واجبات کا تصفیہ کرنے، نئے طیاروں پر جی ایس ٹی معاف کرنے کی اجازت سے دسمبر تک قومی ایئر لائن کی نج کاری کی راہ ہموار ہونے اور جیو پولیٹیکل حالات میں بہتری کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعے کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

مزید خبریں

Back to top button