مسلسل کم ہوتے بینکوں کے ڈالر ڈپازٹس میں بڑااضافہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)اسٹیٹ بینک نے پاکستان کے ڈالر ذخائر کا ویکلی ڈیٹا جاری کردیا ، مسلسل کم ہوتے بینکوں کے ڈالر ڈپازٹس میں چار کروڑ دس لاکھ ڈالر کا بڑااضافہ دیکھا گیا۔ایک ہفتےمیں ملک کے مجموعی ڈالر ذخائر 16 کروڑ 44 لاکھ ڈالر بڑھ گئے، پاکستان کے مجموعی ڈالر ریزرو 21 ارب 60 کروڑ ڈالر ہوگئے، کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 25 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ہیں، مرکزی بینک کے ڈالر ریزرو کی مالیت 16 ارب 34 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ہے، اسٹیٹ بینک نے پاکستان کے ڈالر ذخائر کا ویکلی ڈیٹا جاری کردیا۔



