سرگودھا: بھلوال مدینہ کالونی میں کتے کا بچے پر حملہ، بچہ تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا نوٹس، کتے کے مالکان کےخلاف پرچہ درج

سرگودھا(جانوڈاٹ پی کے)مدینہ کالونی بھلوال میں کتے نے گھر سے چیز خریدنے کے لیے دکان پر جانے والے بچے کو گلی میں بے دردی سے بھنمبور ڈالا۔ بچہ چیخ و پکار کرتا رہا خون میں لت پت مدد کے لیے پکارتا رہا مگر کوئی اس کی مدد کے لیے نہ ایا کتے کے دو مالکان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا بچے کو تشویش ناک حالت کے باعث ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مدینہ کالونی بھلوال کا رہائشی پانچ سالہ عادل سیف گھر سے چیز خریدنے نکلا گلی میں موجود کتے نے اس پر حملہ کر دیا کتے نے انتہائی بے دردی سے بچے کو نوچنا شروع کر دیا سر سمیت جسم کے مختلف اعضاء کاٹ لیے بچہ چیختا اور پکارتا رہا خون میں لت پت بچے کو تشویش ناک حالت کے باعث ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق اس کی حالت انتہائی سیریس ہے بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کتے کے مالکان کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے بعد ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہے ہیں ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
وزیراعلی مریم نواز کا سرگودھا میں 5 سالہ بچے پر کتے کے حملے کا نوٹس ، کمشنر سرگودھا سے رپورٹ طلب
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے سرگودھا میں 5 سالہ بچے پر کتے کے حملے کے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لے لیا اور زخمی بچے کے فوری علاج معالجے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کمشنر سرگودھا سے رپورٹ طلب بھی کرلی ۔



