تھرپارکر: ڈاکٹرعبدالکریم شیخ کی مبینہ خودکشی پر 8 صحت کے افسران کیخلاف مقدمہ درج

تھرپارکر(رپورٹ : میندھرو کاجھروی) تھرپارکر ضلع کے ہیڈکوارٹر شہر مٹھی کے اسپتال میں 19 گریڈ کے سینئر ڈاکٹر عبدالکریم شیخ کے خودکشی کے واقعے پر ان کے بیٹے صادق کریم شیخ کی شکایت پر مٹھی تھانے میں صحت کے شعبے کے 8 افسروں کے خلاف کیس درج کر دیا گیا ہے۔

کیس میں صحت کے شعبے سندھ کے سیکشن آفیسر شفیق آجڻ، ڈاکٹر ہریش جگاڻي، ڈاکٹر عبدالمالک نہڑی، ڈاکٹر موہن کتری، برکت هنگورجو، رجب کنڀار، سردار بھیل اور منٺار بھیل کو نامزد کیا گیا ہے۔

ایس ایچ او مٹھی مبارک راڄڙ کی چھٹی پر روانگی کے بعد ایس ایچ او قادر بخش بھراڻي نے چارج سنبھال کر کیس درج کر لیا۔

ایس ایچ او مبارک راڄڙ کو سرکاری حکم نامہ نہ ماننے کی وجہ سے جبری چھٹی پر بھیج دیا گیا، جبکہ قادر بخش بھراڻي کو کچھ دن قبل سزا کے طور پر ہٹایا گیا تھا لیکن آخرکار دوبارہ مقرر کیا گیا، جنہوں نے ایف آئی آر درج کر دی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button