لاہور،چلڈرن ہسپتال کی پارکنگ میں کھڑی کار سے ڈاکٹر کی4روزپرانی لاش برآمد،موت کیوجہ سامنے آگئی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)لاہور کے چلڈرن ہسپتال کی پارکنگ سے ڈاکٹر کی لاش برآمد کرلی گئی۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر احمد لطیف4روز سے لاپتہ تھے،ڈاکٹر احمد ہیماٹالوجی میں کام کرتے تھے،لاش کے پاس سے ڈرگز بھی ملی ہیں۔ذرائع کے مطابق پارکنگ میں کھڑی گاڑی کو چار روز کسی نے چیک ہی نہیں کیا،سیکیورٹی اور ایوننگ مارننگ ڈی ایم ایس نے گاڑی چیک نہیں کی،چار روز ڈیوٹی سے غیر حاضر رہے کسی کو شک نہیں گزرا۔لاہور پولیس نے ڈاکٹر احمد کی لاش تحویل میں لے لی ہے۔



