پنگریو کے گاؤں جمعو شورو میں پولیس کا گھر پر دھاوا،چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)پنگریو کے گاؤں جمعو شورو میں پولیس کا گھر پر دھاوا،چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال پولیس تشدد سے دو خواتین جنان اور فاطمہ سمیت عمر شورو لہولہاں نشے میں دھت ایس آئی نیاز نوحانی نے تشدد کیا، متاثرہ خواتین کا الزام متاثرہ دیہاتیوں نے بتا کے پولیس اہلکاروں نے لاٹھیاں اور بندوقوں کے بٹ استعمال کیئے خواتین کو بالوں سے گھسیٹا گیا، خواتین متاثرہ نے الزام لگایا ہے کے پنگریو پولیس نے زخمیوں کو میڈیکل لیٹر دینے سے بھی انکار کر دیا ہے متاثرہ خواتین ننگے پاؤں انصاف کے لیئے پنگریو پریس کلب پہنچ گئیں اور احتجاج کیا اور پنگریو پولیس پر وردی کے ناجائز استعمال کیا ہے متاثرہ خواتین نے بتایا کے تشدد کے بعد پولیس نے گھر کے سربراہ عمر شورو سمیت دیگر نوجوانوں کو زبردستی تھانے منتقل کر دیا خواتین کا کہنا ہے کے پنگریو پولیس کا رویہ سفاکانہ تھا متاثرین کا آ ئی جی سندھ پولیس ڈی آ ئی جی حیدرآباد ایس ایس پی بدین سے شفاف انکوائری اور پنگریو پولیس کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔



