وزیرآباد بار الیکشن: پروگریسیو لائرز گروپ نے میدان مارلیا، عمران عصمت چوہدری صدر وقار احمد رندھاوا سیکرٹری منتخب

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیرآباد کے انتخابات پروگریسیو لائرز گروپ (گوندل گروپ) کے عمران عصمت چوہدری کامیاب،پروگریسیو گروپ کے وقار احمد رندھاوا سیکرٹری بار منتخب،پروگریسیو گروپ کے وکلاء کا جشن ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے پھولوں کی پتیاں نچھاور۔ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیرآباد کے انتخابی مرحلہ میں پروگریسیو گروپ نے میدان مار لیا۔پروگریسیو گروپ کے صدر کے امیدوار عمران عصمت چوہدری نے 412 ووٹ حاصل کیے ان کے مدمقابل پروفیشنل لائرز گروپ کے امیدوار برائے صدارت امتیاز احمد خاں نے 320 لے سکے عمران عصمت چوہدری 92 کی لیڈ سے فاتح قرار پائے اور سال 2026/27 کے لیے صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیرآباد منتخب ہو گئے۔پروگریسیو گروپ کے سیکرٹری جنرل کی نشست پر کامیاب ہونے والے وقار احمد رندھاوا ایڈووکیٹ نے 456 ووٹ حاصل کیے ان کے مدمقابل پروفیشنل لائرز گروپ کے سیکرٹری کی نشست کے امیدوار وقاص احمد کدھر 275 ووٹ حاصل کر سکے وقار احمد رندھاوا 181 کی بھاری لیڈ سے فاتح قرار پا کر سیکرٹری بار ایسوسی ایشن وزیرآباد منتخب ہو گئے قبل ازیں بلا مقابلہ منتخب ہونے والوں میں نائب صدر بار ایسوسی ایشن وزیرآباد محمد عمران سمراء ایڈووکیٹ،فنانس سیکرٹری کی نشست پر بلامقابلہ جواد اکرم،جائنٹ سیکرٹری کی نشست پر علی حسن چیمہ اور لائبریری سیکرٹری کی نشست پر بلال کنگ بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں بار ایسوسی ایشن وزیرآباد کے انتخاب کے موقع پر 737 ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا جن میں 5 ووٹ مسترد قرار پائے بار ایسوسی ایشن وزیرآباد 2026/27 کا معرکہ پروگریسیو لائرز گروپ نے اپنے نام کر لیا۔



