بھارت اور افغانستان کا پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ آپریشن بے نقاب

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان اور خطے کے امن کے خلاف بھارت اور افغانستان کی مبینہ سازش بے نقاب ہو گئی ہے، جس کے تحت سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے پاکستان مخالف پروپیگنڈا مہم چلائی جا رہی ہے۔

پاکستان کے خلاف مصنوعی ایرانی ردعمل افغانستان سے آپریٹ اکاؤنٹس کے ذریعے پھیلایا گیا، اس پورے آپریشن کے ماسٹر مائنڈ اکاؤنٹس بھارتی نکلے، بیانیہ سازی، کنٹرول اور سٹریٹجک ڈائریکشن بھارتی اکاؤنٹس کے ذریعے کی گئی۔

بھارت اور افغانستان نے عالمِ اسلام میں بداعتمادی اور تقسیم پیدا کرنے کا خطرناک منصوبہ بنایا، بھارت صرف پاکستان نہیں امریکہ، ایران اور پورے خطے کے خلاف سرگرم ہے، بھارت افغانستان مربوط انفارمیشن وارفیئر خطے کے امن، سفارتکاری اور استحکام پر براہ راست حملہ ہے۔

ماہرین کے مطابق بھارتی سازش بے نقاب کر کے پاکستان کا عالمی کردار ایک بار پھر نمایاں ہو گیا، ثابت ہو گیا مذاکرات کے ہر دشمن کے خلاف پاکستان اور ادارے پوری طرح چوکنا ہیں، پاکستان کے عوام کو بھی اپنی حکومت اور اداروں سے بداعتمادی پیدا کرنے کی ہر سازش سے چوکنا رہنا ہو گا۔

 ذرائع کے مطابق اس مہم میں جعلی ایرانی شناختوں کا سہارا لے کر پاکستان کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ گھڑا گیا اور عالمی سطح پر ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ ڈس انفارمیشن آپریشن خفیہ نیٹ ورک کے ذریعے لانچ کیا گیا، جس کا آغاز مبینہ طور پر ایران سے منسوب جعلی میڈیا پلیٹ فارمز اور گھوسٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹس سے کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مہم کے تحت پاکستان پر امریکا کے لیے تیل ترسیل جیسے بے بنیاد الزامات بھی عائد کیے گئے تاکہ نفرت انگیز پروپیگنڈے کو تقویت دی جا سکے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں ایرانی سفارت خانہ نے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا HosseinNejat1@ نامی اکاؤنٹ مکمل طور پر جعلی ہے اور اس کا ایران کے کسی سرکاری ادارے سے کوئی تعلق نہیں۔

سفارتخانے نے پاکستان پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات کو جھوٹا اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کیا ہے۔

ایرانی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جعلی اکاؤنٹ نے پاکستان پر الزام عائد کیا کہ وہ آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل کر کے ایران کے دشمن ممالک کو فروخت کر رہا ہے، جو حقیقت سے بالکل عاری اور گمراہ کن ہے۔

مزید خبریں

Back to top button