امریکا ایران تنازع ختم کرنے کیلئے سفارت کاری، وزیراعظم ہاؤس میں اہم اجلاس طلب

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے ) وزیراعظم شہباز شریف نے مشرقِ وسطیٰ تنازع کے خاتمہ کے لیے سفارتی کاوشوں میں تیزی لاتے ہوئے اہم اجلاس طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی کابینہ کے سینئر اراکین سمیت اعلیٰ حکام شرکت کریں گے، اجلاس میں ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

بتایا گیا ہے کہ مذاکرات کے کامیابی کے حوالے سے قیادت کے کردار پر وزیراعظم اظہار خیال کریں گے، جنگ بندی پر عملدرآمد اور جنگ بندی کی توسیع کے حوالے سے کاوشوں پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کی توسیع کے لیے کوشاں ہے، اس سلسلے میں وزیراعظم جلد سعودی عرب اور ترکیہ جا رہے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button