چور60سفیدہیروں سے جڑا’’انڈہ‘‘نگل گیا

کرائسٹ چرچ(جانو ڈاٹ پی کے)نیوزی لینڈ میں ایک شخص پر  مبینہ طور پر ایک انڈے کی شکل کے ہیرے جڑے لاکٹ کو نگل کر چوری کرنے کی کوشش پر گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق نگلا گیا یہ لاکٹ  ایک ’فیبرجے ایگ‘ لاکٹ  ہے جس کی مالیت تقریباً 19 ہزار 300 ڈالر ہے، پولیس ملزم سے  تاحال لاکٹ برآمد نہیں کرسکی ہے۔پولیس کے مطابق جمعے کی دوپہر آکلینڈ کے مرکزی علاقے میں واقع ایک زیورات کی دکان میں پولیس کو طلب کیا گیا جہاں پولیس نے 32 سالہ شخص گرفتار کر لیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا طبی معائنہ بھی کرایا گیا ہے اور وہ اس وقت زیرِ حراست ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کو دوبارہ 8 دسمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔جیولرز کی ویب سائٹ کے مطابق مبینہ طور پر چوری کیا گیا فیبرجے ایگ 60 سفید ہیروں اور 15 نیلے نیلم  سے مزین ہے اور اسے کھولنے پر اندر 18 قیراط سونے کا بنا ہوا ایک ننھا آکٹوپس  موجود ہوتا ہے۔

نیوزی لینڈ میں ہیرے جڑا سونے کا انڈا نگلنے والے چور کو گرفتار کرلیا گیا

مزید خبریں

Back to top button