لاہور ہائیکورٹ نے معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کی ضمانت منظور کر لی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)لاہور ہائیکورٹ نے جوئے کی ایپلیکیشنز کی پروموشن سے متعلق مقدمے میں یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کی درخواستِ ضمانت منظور کرلی۔

جسٹس شہرام سرور چوہدری نے درخواست پر سماعت کی اور 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔

سماعت کے دوران جسٹس شہرام سرور نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ایسے نوعیت کے کیسز میں ضمانت نہ ہونا غیر معمولی بات ہے۔

عدالت نے مقدمے کے فریقین کے وکلاء کو آئندہ سماعت پر دلائل کے لیے طلب کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ یوٹیوبر ڈکی بھائی نے ضمانت پر رہائی کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button