دھریندردی ریوینج کا ٹریلرآگیا

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)کراچی کے علاقے لیاری کی گینگ وار پر بنائی گئی بالی ووڈ پروپیگنڈہ فلم دھریندر دی ریوینج کا ٹریلر جاری کردیا گیا جس میں رنویر سنگھ کی بھرپور ایکشن کے ساتھ واپسی ہوئی ہے۔
آدتیہ دھر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم19مارچ یعنی عید الفطر کے موقع پر سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
دھرندھر کے پہلے حصے کی کامیابی کے بعد شائقین اس فلم کے ٹریلر کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔
فلم کا پوسٹر کو دیکھ کر ہی اندازہ ہو جاتا ہے کہ مداحوں کو ایک سنسنی خیز سفر دیکھنے کو ملنے والا ہے۔
رحمان ڈکیت کے قتل کے بعد حمزہ علی مزاری لیاری کی گلیوں میں تباہی مچارہا ہے اور یہ سوال کیا جارہا ہے کہ لیاری کا نیا لیڈر کون ہوگا؟




