وزیرآباد: اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ، سہولیات کا جائزہ

وزیرآباد(نا مہ نگار)  اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا وزٹ،ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا،اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر نعیم اللہ گھمن،احتشام چیمہ ودیگر بھی ہمراہ تھے۔اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیر زادہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کوصحت وتعلیم کی سہولیات کی فراہمی کے بھرپوراقدامات اٹھا رہی ہے،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وزیرآبادمیں آنے والے مریضوں کوعلاج معالجہ کی بہترسہولیات فراہم کرناترجیحات میں شامل ہے،صحت کے شعبہ میں حکومت پنجاب خصوصی توجہ مرکوذکئے ہے، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مریضوں کے علاج معالجہ میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرجواد حسین پیر زادہ نے مریضوں سے ہسپتال میں مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔

مزید خبریں

Back to top button