دھرمیندرکے بچےوراثتی زمین سے ہاتھ دھو بیٹھے،جائیدادکون لے اُڑا سن کر آپ بھی حیران ہوجائینگے!
آخری فلم کب ریلیز ہوگی؟

لدھیانیہ(انٹر نیشنل ڈیسک)بھارتی فلم نگری کے لیجنڈ اداکار دھرمیندر کے انتقال کے بعد ان کے بیٹے سنی دیول، بوبی دیول اور دیگر اولاد اپنی والد کی وراثتی جائیداد سے محروم ہوگئی ہے۔ دھرمیندر کا لدھیانہ میں واقع گھر جو کروڑوں روپے مالیت کا ہے اب ان کے بچوں کی ملکیت نہیں رہا۔ دھرمیندر نے اپنی زندگی کے دوران 2.5 ایکڑ زمین اور وراثتی گھر اپنے چچا کے پوتوں کو تحفے میں دے دیا تھا۔ یہ فیصلہ انہوں نے والد کی ذمہ داری کو پورا کرنے کے لیے کیا اور اس جائیداد کے قانونی کاغذات 2015 میں دستخط کے ذریعے منتقل کیے گئے۔اس گاؤں میں رہنے والے رشتہ داروں کے مطابق دھرمیندر نے کبھی جائیداد کی مالی قیمت پر توجہ نہیں دی بلکہ اسے اپنے جذباتی تعلق کے طور پر محفوظ رکھا۔اداکار کی آخری فلم ’اکیس‘ میں اگستیا نندا کے ساتھ ان کی یادگار اداکاری دیکھی جائے گی۔ یہ فلم سری رام راگھون کی ہدایت کاری میں 25 دسمبر کو ریلیز ہوگی، جو ان کی وفات کے ایک ماہ بعد سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔



