شاہنواز دھانی اورہربجھن سنگھ کا مصافحہ وائرل ہوگیا

ابوظبی(جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان کے فاسٹ باؤلر اور سابق بھارتی آف اسپنر ہربھجن سنگھ کی مصافحہ کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ابوظبی میں ناردرن وارئیرز اور ایسپن اسٹیلینز کے درمیان کھیلے گئے ٹی 10 لیگ کے میچ کے بعد دونوں کھلاڑیوں نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملایا۔میچ کے آخری اوور میں شاہنواز دھانی نے آٹھ رنز کا شاندار دفاع کرتے ہوئے ٹیم کو چار رنز سے فتح دلوائی۔میچ کے بعد دونوں کھلاڑی ایک دوسرے کے سامنے آئے اور ہاتھ ملایا۔

واضح رہے رواں برس منعقد ہونے والے ایشیاء کپ میں بھارت کی جانب سے میچ سے قبل پاکستان کے کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے انکار کیا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button