ڈھاکہ میں طلبہ نے بھارتی ہائی سفارتخانے پر ہلہ بول دیا،بیریئر توڑنے کی کوشش،پولیس سے ہاتھا پائی

ڈھاکہ(جانو ڈاٹ پی کے)ڈھاکہ میں بھارتی سفارت خانے پر حملے کی کوشش، مشتعل ہجوم کی جانب سے سکیورٹی بیریئر توڑنے کی کوشش کی گئی۔بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں بھارتی سفارت خانے پر حملے کی کوشش کی گئی، جہاں مشتعل ہجوم نے سفارتی علاقے میں داخل ہونے کے لیے سکیورٹی بیریئر توڑنے کی کوششیں کیں۔ واقعے کے باعث علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔عینی شاہدین کے مطابق ہجوم سفارت خانے کے قریب جمع ہوا اور نعرے بازی کرتے ہوئے آگے بڑھنے کی کوشش کی، تاہم موقع پر موجود سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے صورتحال کو قابو میں لے لیا۔ سکیورٹی اہلکاروں نے اضافی نفری طلب کر کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

https://twitter.com/i/status/2001312325098221779

ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، جبکہ سفارت خانے کا عملہ محفوظ رہا۔ حکام کا کہنا ہے کہ حالات کنٹرول میں ہیں اور واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ڈھاکہ میں تمام سفارتی مشنز کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

مزید خبریں

Back to top button