ڈی جی آئی ایس پی آر کی جامعہ کراچی میں خصوصی نشست، طلباء و اساتذہ نے قومی سلامتی کے عزم کا اعادہ کیا

کراچی (جانوڈاٹ پی کے)ڈی جی آئی ایس پی آر نے جامعہ کراچی میں طلباء اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کا انعقاد کیا، جس میں تعلیمی حلقوں نے پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ قومی سلامتی کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔
جامعہ کراچی پہنچنے پر اساتذہ، طلباء اور فیکلٹی ممبران نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا والہانہ استقبال کیا۔ خصوصی نشست کے دوران اساتذہ نے کہا کہ بغیر تحقیق معلومات پھیلانا معاشرتی انتشار کا سبب بنتا ہے، اور پاک فوج کے تعلیمی اداروں سے رابطے نوجوانوں کے اعتماد اور قومی سوچ میں اضافہ کرتے ہیں۔
طلباء نے اس موقع پر کہا کہ نوجوان نسل ملک کے دفاع میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے اور سوشل میڈیا پر دشمن کے گمراہ کن بیانیے کو ناکام بنائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی گفتگو نے مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن سے باخبر رہنے کے حوالے سے انہیں قیمتی بصیرت فراہم کی۔



