افغانستان پر’’وینزویلا‘‘طرزکا آپریشن مسترد،خیبرپختونخوا میں گورنر راج حکومت کی صوابدید

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے افغانستان میں وینزویلا طرز کے آپریشن کومسترد کردیا۔انہوں نے کہا کہ ہم صرف پاکستان کی سرحدوں کے محافظ ہیں،ہم صرف پاکستان کے اندر سکیورٹی کے ذمے دار ہیں ،کسی ملک میں کیا ہورہا ہے ہمارا اس کے کچھ لینا دینانہیں ہے۔انہوں نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے تاثر کی’’گیند‘‘حکومت کے کوٹ میں گرادی،انہوں نے کہا کہ گورنر راج کا فیصلہ ہماری حکومت نے کرنا ہے۔



