تحریک انصاف طالبان سے مدد مانگ رہی ہے،ہم حق پر ہیں،ہم ہی غالب آئینگے،سہیل آفریدی کا بیانیہ سامنے آگیا

سابق ڈی جی آئی ایس پی آر کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےتحریک انصاف طالبان سے مدد مانگ رہی ہے،ہم حق پر ہیں،ہم ہی غالب آئینگے،سہیل آفریدی کا بیانیہ سامنے آگیا۔انہوں نے مزید کہاکہ افغان طالبان گروہ نے افغانستان پر قبضہ کیا ہوا ہے،افغانستان سے دہشتگردی دیگر ملکوں میں کیوں نہیں ہورہی؟ خیبرپختونخوا کو دہشتگردوں کے حوالے نہیں کرنے دیں گے، کہتے ہیں خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کیخلاف آپریشن نہیں کرنے دیں گے، پاکستان کی سلامتی کی حفاظت پاک فوج کافرض ہے۔

انہوں نے کہا کہ کابل سے سکیورٹی گارنٹی کی بھیک مانگی گئی، معدنیات کے 5 ہزار سے زائد لائسنس کس نے جاری کیے؟ اسمبلی میں بیٹھ کر جھوٹا بیانیہ بنایا جاتا ہے،ڈالر تو انہیں ملتے ہیں، خیبرپختونخوا میں غیرقانونی کان کنی ہو رہی ہے، خیبرپختونخوا میں امن کے بعدہی ترقی ہو گی، فتنہ الخوارج کبھی ان پر حملہ کیوں نہیں کیا؟ تمام پارٹیوں پر حملہ ہوا ہے، یہ فتنہ الخوارج کے منظور نظر بننا چاہتے ہیں، وادی تیراہ میں آپریشن کی مخالفت کی جاتی ہے، صوبائی حکومتوں نےنیشنل ایکشن پلان کےتحت اپنا کردار ادا کرناہے۔

ان کا کہناتھا کہ دہشتگردوں کی کوئی آئیڈیالوجی نہیں ہوتی، سب دہشتگردوں کا ایک ہی باپ ہے اور وہ افغان طالبان ہے، افغان طالبان کو کئی ایجنسیاں استعمال کرتی ہیں، دہشتگردی کیخلاف جنگ متحد ہو کر لڑنی ہے، دہشتگردی کیخلاف جنگ مشکل جنگ ہے، دہشتگردی کیخلاف پاکستان جیسی جنگ دنیامیں کسی نے نہیں لڑی۔

مزید خبریں

Back to top button