قوم کا صرف ایک ہی’’باپ‘‘ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر کا دو ٹوک اعلان

لاہور(جانو ڈٓاٹ پی کے)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے قرار دیا ہے کہ قوم کا صرف ایک ہی باپ ہے اوروہ ہے’’بابائے قوم‘‘محمد علی جناح،قوم کا ایک ہی شاعرہے وہ ہے’’مفکر پاکستان‘‘حکیم الامت علامہ محمد اقبال۔انہوں نے تحریک انصاف کے بانی کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ اس وقت کے طاقتور وزیر اعظم عمران خان نے اس وقت کے آرمی چیف کو’’قوم کا باپ‘‘قراردیا تھا۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ بھئی وہ کون ہوتے ہیں جو قوم کا باپ ڈکلیئر کریں۔انہوں نے کہا آج کی حکومت کیوں نہیں کہتی کہ آج کا آرمی چیف قوم کا باپ ہے ،کیونکہ یہ جمہوری حکومت ہے۔

مزید خبریں

Back to top button