5ماہ میں ترقیاتی منصوبوں پر صرف91ارب90کروڑ روپے خرچ،تفصیلات سامنے آگئیں

کراچی(جانو ڈاٹ  پی کے)5ماہ میں ترقیاتی منصوبوں پر صرف91ارب90کروڑ روپے خرچ،تفصیلات سامنے آگئیں۔

جولائی تا نومبر ترقیاتی منصوبوں پر صرف91ارب90کروڑ روپے خرچ ہوئے، جبکہ ترقیاتی منصوبوں کیلئے 349 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔

دستاویز کے مطابق ایک ہزار ارب کے مجموعی ترقیاتی بجٹ کا صرف 9.2 فیصد ہی خرچ ہو سکا، وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کے ترقیاتی منصوبوں پر 68 ارب 41 کروڑ روپے خرچ ہوئے، صوبوں، خصوصی علاقوں کے ترقیاتی منصوبوں پر 19 ارب روپےسےزیادہ اخراجات آئے، وزارت آبی وسائل کے ترقیاتی منصوبوں پر 14 ارب 91 کروڑ روپےسے زیادہ خرچ ہوئے۔

اعلی تعلیمی کمیشن کے ترقیاتی منصوبوں پر 8 ارب روپے خرچ ہوئے، وفاقی وزارت تعلیم کے ترقیاتی منصوبوں پر 6 ارب روپے تک خرچ کیئے گئے، ارکان پارلیمنٹ کی ترقیاتی اسکیموں کیلئے 43 ارب سے زیادہ کےاجراءکی منظوری دیدی گئی 5ماہ میں ارکان پارلیمنٹ کی اسکیموں پر کوئی فنڈز خرچ نہ ہوسکے، وزارت منصوبہ بندی کےترقیاتی منصوبوں پر 5 ارب 38 کروڑ روپےسےزیادہ خرچ ہوئے۔

ان کا کہناتھا کہ ریلوے ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں پر 5 ارب 17 کروڑ روپے کےاخراجات آئے، این ایچ اے کے ترقیاتی منصوبوں پر 20 ارب 73 کروڑ روپے خرچ ہوئے، این ٹی ڈی سی، پیپکوکے ترقیاتی منصوبوں پر 2 ارب 75 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔

مزید خبریں

Back to top button