کمشنر ساہیوال کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں پر اجلاس،عوامی سہولت کے پراجیکٹ پر فوری پیشرفت کے احکامات

اوکاڑہ ( رپورٹ وحیدآرائیں/ جانوڈاٹ پی کے )کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں بارے اجلاس، اجلاس میں ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید، تینوں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنر مرزا راحیل بیگ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ حماد یوسف سمیت دیگر افسران نے شرکت کی، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ حماد یوسف نے غلہ منڈی، چرچ روڈ، اکبر روڈ کی تعمیر و مرمت کے منصوبوں بارے تفصیلی بریفنگ دی، کمشنر ساہیوال نے عوامی سہولت کے  منصوبوں پر فوری پیشرفت کے احکامات جاری کیے، انہوں نے 54 ایکٹر کے وسیع رقبہ پر نئی غلہ منڈی کی تعمیر کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنے اور مجوزہ نئی غلہ منڈی کی جگہ پر سبزی و فروٹ منڈی کو بھی تعمیر کرنے کے لیے ورکنگ پلان پر تیاری کی بھی ہدایات دیں، کمشنر ساہیوال کے غلہ منڈی میں دکانوں کی الاٹمنٹ کے لیے کاروباری افراد کے لائسنس کے از سر نو جائزے کے احکامات دیے، انہوں نے کہا کہ منصوبوں پر ترقیاتی کاموں کے فریم ورک کو مکمل کیا جائے، سبزی و فروٹ اور غلہ منڈی کی ایک ہی جگہ تعمیر سے عوام کو آسانی ہوگی، مشترکہ منڈی کی فیزیبلٹی کے لیے جامع انداز میں پلان ترتیب دیا جائے، کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا کہ غلہ منڈی میں میرٹ کی بنیاد پر حقداروں میں دکانوں کی الاٹمنٹ کو یقینی بنایا جائے، آمد و رفت کے لیے چرچ روڈ اور اکبر روڈ کی جلد از جلد تعمیر کے لیے بھی لائحہ عمل بنایا جائے، دونوں روڈز کی تعمیر سے عوام آسانی میسر آئے گی

مزید خبریں

Back to top button