”ڈیٹافروش”پکڑاگیا،کروڑوں پاکستانیوں کا ڈیٹابرآمد،حیران کن انکشاف سے سب چونک گئے
ملزم انیس کو سکھر سے گرفتار کیاگیا،ایک ٹیرا بائیٹ کی ہارڈ ڈسک ڈیٹا سے فُل

اسلام آباد(جانو ڈاٹ پی کے)”ڈیٹافروش”پکڑاگیا،کروڑوں پاکستانیوں کا ڈیٹابرآمد،حیران کن انکشاف سے سب چونک گئے۔نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے انٹرنیٹ پر شہریوں کا ڈیٹا فروخت کرنے والا ملزم گرفتار کرکے ان کے قبضے سے کروڑوں پاکستانیوں کے ڈیٹا پر مشتمل ہارڈ ڈیسک برآمد کرلیا۔ڈی جی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے معاملے کی تحقیقات کے لیے خصوصی انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی اور کئی دنوں کی انکوائری کے بعد نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
گرفتار ہونے والے ملزم کی شناخت انیس احمد شاہ کے نام سے ہوئی ہے اور ان کا تعلق بھکر سے ہے،ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ملزم کے قبضے سے ایک ٹیرابائٹ کی ہارڈ ڈسک برآمد ہوئی ہے جس میں کروڑوں پاکستانیوں کا ڈیٹا موجود تھا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزم نے یہ ڈیٹا بلیک مارکیٹ سے خریدا تھا اوراس ڈیٹا کے ذریعے10سے زائد ویب سائٹس چلا رہا تھا جہاں یہ ڈیٹا کو فروخت کر رہا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ ملزم انیس احمد شاہ کو گرفتار کرکے اس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے جبکہ اس وقت بھی انٹرنیٹ پر کئی ایسی ویب سائٹس موجود ہیں جو اس طرح کا ڈیٹا بیچ رہی ہیں۔



