اوکاڑہ: ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس، نیشنل الیکشن پلان کے حوالے سے اہم فیصلے

اوکاڑہ (رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی برائے نیشنل الیکشن پلان کے اجلاس کا انعقاد، اجلاس میں ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی سمیت ضلعی انتظامیہ، صوبائی اور وفاقی محکموں سمیت آرمی افسران سمیت ضلعی انتظامیہ کے دیگر حکام بھی موجود تھے، اس موقع پر مفادِ عامہ سے متعلق مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں ٹریفک قوانین پر مؤثر عملدرآمد، تجاوزات، سملنگ، غیر قانونی سگریٹس کی فروخت کے خلاف جاری آپریشنز، ڈی ایچ کیو ہسپتال میں سولر سسٹم کو آپریشنل کرنے، مدارس کی رجسٹریشن، اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حل،تعلیمی اداروں میں مثبت رویوں کے فروغ اور گداگری کے خلاف کاروائیوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رکھی جائیں تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے، تجاوزات کے خلاف آپریشنز کو مزید مؤثر بنانے اور عوامی مقامات کو بحال رکھنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے، اجلاس میں مدارس کی رجسٹریشن کے عمل کو تیز اور شفاف بنانے، تعلیمی اداروں میں مثبت اخلاقی و سماجی رویوں کے فروغ کے لیے آگاہی اقدامات جاری رکھنے، ریلوے کی اراضی پر تجاوزات ختم کرنے اور قابضین سے ناجائز پیسوں کی وصولی اور گداگری کے خاتمے کے لیے متعلقہ اداروں کے باہمی تعاون سے سخت ایکشن لینے کی ہدایات دی گئیں، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ باہمی رابطہ پالیسی کو فروغ دیتے ہوئے عوامی فلاح، نظم و ضبط اور سماجی بہتری کے لیے تمام اقدامات کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے گا اور اس سلسلہ میں متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے ادا کریں

مزید خبریں

Back to top button