بدین:ڈپٹی کمشنرکی زیر صدارت اجلاس، 3,200 اسکولوں کی کارکردگی، اساتذہ کی تعیناتی اور بحالی کا تفصیلی جائزہ

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانوڈاٹ پی کے)چیئرمین ڈسٹرکٹ سروس ڈیلیوری کمیٹی/ڈپٹی کمشنر بدین یاسر بھٹی کی زیر صدارت کمیٹی روم میں اہم اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں محکمہ تعلیم کی کارکردگی، اسکولوں کی سروس ڈیلیوری، اساتذہ کی تقرری و حاضری، اسکولوں کی بحالی، عمارتوں کی حالت اور سالانہ ترقیاتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون کاشف رضا منگی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو راجیَش دلپت، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری سکندر علی ملاح، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پرائمری الطاف حسین میمن، چیف مانیٹرنگ آفیسر نثار علی، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر عارف حسین میرانی، ایل ایس او گل صنوبر، اے ای این ایجوکیشن ورکس مختیار جونیجو سمیت تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی چیف مانیٹرنگ آفیسر نثار علی نے اسکولوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع بدین میں مجموعی طور پر 3 ہزار 200 اسکول موجود ہیں، جن میں سے 2 ہزار 827 فعال ہیں، جبکہ 373 اسکول غیر فعال ہیں۔ فعال اسکولوں میں 7 ہزار 269 اساتذہ اور 1 ہزار 64 نان ٹیچنگ اسٹاف تعینات ہے انہوں نے مزید بتایا کہ 1 ہزار 567 ایسے ملازمین ہیں جو اکثر یا کبھی کبھار غیر حاضر رہتے ہیں۔ ان میں سے 264 کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے، جن میں 7 کو جبری ریٹائر اور 16 کو ملازمت سے برطرف کیا جائے گا جبکہ دیگر کی انکریمنٹ روک دی جائے گی انہوں نے بتایا کہ سیکنڈری سائڈ پر 128 ایسے اسکول ہیں جہاں 568 اساتذہ اضافی ہیں، جبکہ 120 اسکولوں میں 350 اساتذہ کی کمی ہے۔ پرائمری سائڈ پر 117 اسکولوں میں 144 اساتذہ زائد ہیں، جبکہ 1 ہزار 119 اسکولوں میں 1 ہزار 414 اساتذہ کی کمی کا سامنا ہے ڈپٹی کمشنر یاسر بھٹی نے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جن اسکولوں میں اساتذہ زائد ہیں وہاں سے اساتذہ تبدیل کرکے ان اسکولوں میں بھیجے جائیں جہاں ضرورت زیادہ ہے۔ انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہزاروں نئے اساتذہ کی بھرتی کے باوجود محکمہ تعلیم کی نااہلی کی وجہ سے ضلع کے 373 اسکول غیر فعال ہیں انہوں نے مزید کہا کہ نئی ایس ٹی آر فہرستیں تیار کرتے وقت ان اسکولوں کو ترجیح دی جائے جہاں اساتذہ کی ضرورت زیادہ ہو یا طلبہ کی تعداد زیادہ ہو، تاکہ استاد-شاگرد تناسب کے مطابق اساتذہ کی تعیناتی ممکن ہو سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے تعلقوں میں محکمہ تعلیم اور ایجوکیشن ورکس کے ساتھ رابطہ اور اجلاس کرکے تعلیمی صورتحال میں بہتری لائیں

مزید خبریں

Back to top button