ڈپٹی کمشنر بدین یاسر بھٹی کی زیر صدارت کمیٹی روم میں اجلاس

بدین(رپورٹ:مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)ڈپٹی کمشنر بدین یاسر بھٹی کی زیرِ صدارت کمیٹی روم میں پبلک ہیلتھ کے تحت ضلع بدین میں چلنے والے آر او پلانٹس اور فلٹر پلانٹس کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر یاسر بھٹی نے پبلک ہیلتھ کے آپریشن اینڈ مینٹیننس کے ایگزیکٹو انجینئر ثاقب علی کلوڑ سے تعلقہ ماتلی کے آر او پلانٹس سے متعلق سوالات پوچھے، تاہم وہ کسی بھی سوال کا جواب نہ دے سکے، جس پر ڈپٹی کمشنر نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اجلاس میں شرکت سے قبل تیاری نہایت ضروری ہے، اور آپ جس محکمے کے انجینئر ہیں، اس سے متعلق بنیادی معلومات بھی آپ کے پاس موجود نہیں دوسری جانب ایگزیکٹو انجینئر ڈویلپمنٹ صلاح الدین کولاچی نے پبلک ہیلتھ کی ترقیاتی اسکیموں پر مکمل بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس وقت کڈھن نندو شہر اور گلاب لغاری میں واٹر سپلائی کی بڑی اسکیمیں زیر تعمیر ہیں اور انہیں مکمل کرنے کے لئے محکمہ پبلک ہیلتھ بھرپور کوششیں کر رہا ہے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بدین یاسر بھٹی نے کہا کہ یہ اسکیمیں محکمہ پبلک ہیلتھ کی نااہلی کے باعث 2018 سے تعطل کا شکار ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ان منصوبوں کی تکمیل کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں، کیونکہ صاف پانی کی فراہمی شہریوں کا بنیادی حق ہے۔ ضلع انتظامیہ ان اسکیموں کی تکمیل تک ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو راجیش دلپت، اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈو باگو ثناء اللہ صدر، اسسٹنٹ کمشنر ماتلی ثوبان احمد، اسسٹنٹ کمشنر شہید فاضل راہو محمد عاطف شفیق سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی شریک تھے

مزید خبریں

Back to top button