شیر گڑھ میں پولیس مقابلہ 2مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار 2 فرار

دیپال پور (محمد اسلم بھٹی)دیپال پور کے نواحی علاقہ امباں والی پل پر پولیس مقابلہ کے دوران دو خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتارمبینہ ڈاکوؤں کی شناخت لڈی اور عاشق کے ناموں سے ہوئی۔ جوکہ اقدام قتل ، ڈکیتی و سرقہ جیسے 45 سنگین جرائم میں ملوث پائے گئےڈاکوؤں کے قبضہ سے چھینی گئی موٹر سائیکل ، نقدی اور اسلحہ برآمد،چار مسلح ڈاکوؤں نے شہری توقیر سے 32 ون اے ایل سے موٹر سائیکل اور نقدی چھین کر فرار ہوئےاطلاع ملتے ہی تھانہ شیر گڑھ پولیس نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیاامباں والی پل کے قریب ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی پولیس نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی کراس فائرنگ کےنتیجہ میں دو ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے جن کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دو ڈاکو فرار ہوگئے جنکی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔



