دیپالپور،خواتین کیساتھ فحش مذاق سے منع کرنے پر نوکر نے زمیندارقتل کردیا
زمیندار مسعود اختر خان زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد چل بسا

دیپالپور(رپورٹ:محمد اسلم بھٹی/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)دیپالپور،خواتین کیساتھ فحش مذاق سے منع کرنے پر نوکر نے زمیندارقتل کردیادیپال پور کے گاؤں بھومن شاہ میں زمیندار مسعود اختر خان نے 2فروری کو اپنے بھائی فاروق خان کے ملازم اکبر کھوکھر کو کھیتوں میں کام کیلئے آنے والی خواتین کو فحش مذاق اور نازیبا حرکات سے منع کرتے ہوئے ڈانٹا جس کی رنجش پر اکبر نے اپنے 3نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں سوئے ہوئے مسعود اختر خان کوڈنڈوں سوٹوں اور کلہاڑی کے وار کرکے شدید زخمی کردیا مضروب کو سی ایم ایچ راولپنڈی میں تعینات بیٹے کیپٹن طاہر علی خاں کی ہدایت پر پہلے سی ایم ایچ اوکاڑہ بعد ازاں سی ایم ایچ لاہور ریفر کیا گیا مگر وہ 10یوم زندگی موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد جاں بحق ہوگیا۔پولیس تھانہ صدر دیپالپور نے ارادہ قتل کی دفعہ324میں302قتل کا اضافہ کردیا ہے لواحقین نے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے اور قرار واقعی سزا دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔




