دیپالپور:شیر گڑھ روڈ پر مسافر کوسٹر پل نہر بیاس میں جا گری،متعدد مسافرزخمی

دیپالپور(جانوڈاٹ پی کے)شیر گڑھ روڈ پر مسافر کوسٹر پل نہر بیاس میں جا گری،متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔حجرہ شاہ مقیم شیرگڑھ روڈ پر مسافرکوسٹر نہر بیاس میں جاگری ٹریفک حادثہ کے نتیجہ میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ریسکیو ٹیموں مقامی لوگوں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا مسافر کوچ حجرہ شاہ مقیم سے لاہور جارہی تھی۔ٹوٹی حفاظتی باڑ کیوجہ سے پہلے بھی متعدد حادثات ہو چکے ہیں۔



