تحصیل دیپالپور میں گھر گھر سروے کے بعد اے ٹی ایم کی فراہمی شروع

دیپالپور(رپورٹ:محمد اسلم بھٹی/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)تحصیل کی تمام یونین کونسلز میں رمضان نگہبان پروگرام کے مستحقین میں اے ٹی ایم کارڈز کی تقسیم جاری، مستحقین سروے کے دوران درج کرائے گئے فون نمبرز اوپن رکھیں PSRR کے اینومیریٹرز کی اپیل۔

پنجاب کی سب سے بڑی تحصیل دیپالپور کی تمام یونین کونسلز میں گھر گھر سروے کے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے اے ٹی ایم کارڈز کی تقسیم بھرپور طریقہ سے جاری ہے تحصیل اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کارڈ تقسیم کرنے والے اینومیریٹرز کیساتھ مل کر کام کررہے ہیں تاکہ جتنی جلدی ہو سکے مستحق افراد کی مالی مدد کو یقینی بنایا جا سکے اے ٹی ایم کارڈز حاصل کرنے والے مستحق افراد نے دس ہزار روپے کے امدادی کارڈز گھر کی دہلیز پر پہنچانے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کررہے ہیں کارڈ تقسیم کرنے والے اینومیریٹرز نے مستحقین سے اپیل کی ہے کہ سروے کے دوران جو فون نمبر انہوں نے درج کروائے تھے وہ اوپن رکھیں تاکہ انکی امانت بروقت ان تک پہنچ سکے

مزید خبریں

Back to top button