دیپال پور:پولیس مقابلہ ایک ڈاکو ہلاک دوسرا زخمی تین فرار مقدمہ درج

دیپال پور(محمد اسلم بھٹی/جانو ڈاٹ پی کے) دیپال پور کے علاقہ گجر چوک سے پانچ نامعلوم مسلح ڈاکو شہری رجب علی سے 47 ہزار روپے ضروری کاغذات چھین کر فرار ہوگئے پکار 15 پر کال کے بعد تھانہ سٹی پولیس نے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا آلو منڈی کے قریب آمنا سامنا ہونے پر فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے طوران خاں عرف زید ہلاک ہو گیا اور ابو بکر نامی ایک ڈاکو شدید زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہلاک ڈاکو کی جیب سے شہری کی چھین گئی رقم اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا گیا جبکہ ان کے تین ساتھی موٹر سائیکلوں پر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے سٹیم پولیس نے نعش اور زخمی ڈاکو کو اسپتال منتقل کر کے فرار ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی اور مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button