دیپالپور،مخبری کے شبہ پر نوجوان کو قتل کردیا

دیپالپور(رپورٹ:محمد اسلم بھٹی/جانوڈاٹ پی کے)پولیس کو مخبری کرنے کے شبہ میں درجن بھر افراد نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا۔
دیپال پور کے گاؤں کچہ پکہ میں عالم شیر اوڈھ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ پاکپتن سے فصل آلو کی چنائی کیلئے آیا ہوا تھا اہل خانہ کھیتوں میں کام کر رہے تھے کہ عارف ۔طارق اور محمد حسین وغیرہ 9 نامزد اور دو نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے عالم شیر کو قتل کر دیا ۔ملزموں کو شبہ تھا کہ مقتول ہمارے بھائی طالب کی پولیس کو مخبری کرتا ہے تھانہ صدر دیپال پور نے مقتول کی والدہ حسینا بی بی کی رپورٹ پر قتل اور مسلح بلوے کا مقدمہ درج کر کے نعش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرتے ہوئے فرار ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔




