ذہنی مریض باپ کے وحشیانہ تشدد سےمعصوم بچی کاقتل بیوی کی مدعیت میں مقدمہ درج ملزم فرار

دیپال پور (محمد اسلم بھٹی)دیپال پور کے قصبہ شیر گڑھ میں ذہنی مریض باپ علی دانیال نے اپنی معصوم بیٹی چانن زہرہ کو کمرے میں بند کر کے ڈنڈے سے وحشیانہ تشدد کیا بچی کی چیخ و پکار پر والدہ آمنہ بی بی نے اہلیان محلہ کو جمع کیا جنہوں نے کمرے کا دروازہ توڑ کر دیکھا تو بچی جاں بحق ہو چکی تھی جبکہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا پولیس تھانہ شیر گڑھ نے مقتولہ کی ماں آمنہ بی بی کی رپورٹ پر قتل کا مقدمہ درج کر کے فرار ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔



