وزیرآباد شدید دھند کی لپیٹ میں،ٹریفک کی روانی متاثر،سردی کی شدت میں اضافہ

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے)شدیددھندنے سورج کومات دے دی شدید دھند کی وجہ سے ٹریفک کی روانگی شدید متاثر گاڑیاں ایمرجنسی لائٹس آن کرکے اپنی منزل مقصود کی طرف روانہ رہی ہیں  شدیددھند کی وجہ ڈسٹرکٹ وزیرآباد کےتمام روڈوں پر حادثات معمول بن گئےجبکہ شدید دھند سے سردی کی شدت میں اضافہ ہونے سے لوگ ٹھٹھرکررہ گئے لوگوں کی ایک بڑی تعدادسردی کے بچاؤ کے لئے آگ تاپتے ہوئے نظر آئے۔گھروں میں خواتین نے سردی کے بچاؤ کے لئے گرم پکوان السی کی پینیاں اور دال کا خوب اہتمام کئے رکھا ۔

واضع ہوکہ دھند نے اس بار سورج کو واقعی مات دے دی ہے، جیسے فطرت نے روشنی پر خاموش پہرہ بٹھا دیا ہو۔ خشک سردی کے ساتھ مل کر اس کی شدت نے زندگی کی روانی چھین لی ہے اور ہر صبح بے یقینی کا پیغام لے کر طلوع ہوتی ہے۔ سڑکوں پر گاڑیاں چراغاں بن کر آہستہ آہستہ رینگتی دکھائی دیتی ہیں، جبکہ حدِ نگاہ چند قدموں تک سمٹ چکی ہے۔ دفاتر، تعلیمی ادارے اور روزمرہ معمولات سب اس سفید قید کے اسیر بن چکے ہیں۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ دھند نے صرف سورج ہی نہیں، بلکہ انسان کی مصروف زندگی کو بھی اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button