اوکاڑہ: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس، انسداد ڈینگی مہم پر بریفنگ

اوکاڑہ ( رپورٹ وحید آرائیں/ جانو ڈاٹ پی کے )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس، اجلاس میں محکمہ ہیلتھ سمیت دیگر اداروں کی افسران نے شرکت کی، اس موقع پر انسداد ڈینگی مہم کے تحت کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فواد افتخار نے ڈینگی سرویلنس، ویکٹر سرویلنس، تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن اور ڈینگی سے بچاؤ کے سلسلہ میں آگاہی مہم بارے بتایا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر نے کہا کہ انسداد ڈینگی مہم کے تحت کاروائیاں اس موذی مرض سے تحفظ کے لیے از حد ضروری ہیں، انہوں نے کہا کہ ڈینگی سروس کے عمل کے ذریعے ڈینگی لاروے کی بروقت تلفی ممکن ہے،دفاتر، گھروں، مارکیٹوں اور بازاروں سمیت کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے اور اینڈرائڈ یوزرز چیکنگ کے زریعے کاروائیوں کے ٹارگٹ کو پورا کرنے کے لیے فیلڈ میں تسلسل سے موجود رہیں اور ان کاروائیوں کو باقاعدگی سے ڈیش بورڈ پر اپلوڈ بھی کریں



