شہباز شریف ہتک عزت کیس،بانی پی ٹی آئی کی نظر ثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر

جسٹس عائشہ ملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 7 اپریل کو سماعت کرے گا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)سپریم کورٹ نے شہباز شریف کی جانب سے دائر ہتک عزت کیس میں بانی پی ٹی آئی کی نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔جسٹس عائشہ ملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 7 اپریل کو سماعت کرے گا، بانی پی ٹی آئی نے حق دفاع ختم کرنے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔سابق جج منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے درخواست مسترد کر دی تھی، بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button