بلوچستان دہشت گردی میں بھارت اور افغانستان کے ایجنٹ ملوث ہیں،وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سرگرم دہشت گرد عناصر دراصل افغانستان اور بھارت کے ایجنٹ ہیں جو ریاست کو بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ یہ عناصر دشمن ممالک کی پشت پناہی سے پاکستان پر حملے کر رہے ہیں، تاہم بلوچستان میں دہشت گردی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

وزیر دفاع نے بلوچستان کی گزشتہ دہائیوں میں ہونے والی ترقی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں اور تعلیمی اداروں کی تعمیر عمل میں لائی گئی ہے اور جمہوری کلچر بلوچ قوم کا بنیادی حق ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بلوچستان کے وسائل پر مکمل حق بلوچ عوام کا ہے اور وفاقی حکومت عام لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ بلوچ عوام کی مدد سے پاکستان بھارت اور افغانستان کی پراکسی جارحیت کو ناکام بنائے گا۔ انہوں نے بھارت کے جاسوس کلبھوشن یادیو اور دہشت گردانہ حملوں میں بھارتی ملوث ہونے کے شواہد کا بھی حوالہ دیا۔

انہوں نے بعض بلوچ رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بعض رہنما دہلی میں بیٹھ کر بیرون ملک سیاست کرتے ہیں اور وہیں کے ہسپتالوں میں علاج کرواتے ہیں، جبکہ اصل سیاست صوبے کے عوام کے درمیان کی جاتی ہے۔ وفاقی حکومت ان رہنماؤں کے ساتھ کھڑی ہوگی جو عوامی سیاست کریں گے۔

مزید خبریں

Back to top button