افواج پاکستان ملکی سلامتی، خود مختاری اور سرحدوں کے دفاع کی ضامن ہیں، محمد ذوالقرنین چوہدری

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے)پرنسپل اپیکس کالج ومعروف قانون دان محمد ذوالقرنین چوہدری نے کہا ہے کہ افواج پاکستان ملکی سلامتی خود مختاری اور سرحدوں کے دفاع کی ضامن ہے اور پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،قومی یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے، پاک فوج کی شجاعت و بہادری کی مثالیں پوری دنیا میں دی جاتی ہیں، پاکستانی غیور عوام بھی ہمیشہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہتے ہیں،ملکی استحکام اور ترقی میں فوج کا اہم کردار ہے شہدا ء اور غازیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،افواج پاکستان کے خلاف اٹھنے والی آنکھ کو نکال دینگے،پاک فوج کے بغیر ملک کا وجود خطرے میں ہے، عوام پاک فوج کے ہر حکم پر لبیک کریں گے اور خون کا آخری قطرہ دینے کیلئے بھی تیار ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button