ملکی سلامتی کیخلاف کوئی سازش قبول نہیں کرینگے،وزیر دفاع خواجہ آصف نے ’’اڈیالہ‘‘کے مکین کو سخت پیغام دیدیا

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اڈیالہ میں بیٹھے مجرم کو ملکی استحکام سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ملکی وقار، خودمختاری اورقومی سلامتی کے منافی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔

ایک پیغام میں وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان ہےتوہم ہیں کیونکہ پاکستان ہماری ذات، اَنا اور سیاست سے مقدم ہے،خواجہ آصف فردِ واحد اپنے مفادات کےلیے ملک دشمنوں کا آلہ کار بنے تو اسےبیمار ذہن کہنا بالکل حق بجانب ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے ردِعمل کے پیچھے اسی شخص اور اس کےحواریوں کی وہ مسلسل نفرت انگیزہرزہ سرائی ہے،اس کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی۔وزیردفاع نے کہا کہ افواج ریاست پاکستان کی نظریاتی،جغرافیائی سرحدوں کی امین ہیں، تفریق ڈالنےکی کوشش قابلِ مذمت ہے۔

مزید خبریں

Back to top button