ہتکِ عزت کیس: شہبازشریف کیخلاف عمران خان کی درخواست پر 3 رکنی بنچ تشکیل دینے کا حکم

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے)سپریم کورٹ نے ہتک عزت کے کیس میں شہباز شریف کے خلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے تین رکنی بینچ تشکیل دینے کا حکم دیا۔
سماعت کے دوران جسٹس شاہد بلال حسن نے ریمارکس دیے کہ "اس کیس کی موجودہ پوزیشن کیا ہے؟” جس پر وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ یہ کیس اس وقت لاہور ہائیکورٹ میں زیرِ سماعت ہے۔
عدالت نے فریقین کے مؤقف سننے کے بعد کارروائی مؤخر کرتے ہوئے کیس کی سماعت دو ہفتے کے لیے ملتوی کر دی۔ آئندہ سماعت پر تشکیل دیے گئے تین رکنی بینچ کے روبرو کیس دوبارہ سنا جائے گا۔



