پاکستان اور ایران کو لڑانے کی سازش ناکام!

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ ایک خوفناک اور فیصلہ کن موڑ پر پہنچ گئی ہے جہاں امریکہ اور اسرائیل کا غرور چکنا چور ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ ​میدانِ جنگ کی تازہ ترین صورتحال یہ ہے کہ امریکہ اب اپنی اس جنگ میں مکمل تنہائی کا شکار ہو چکا ہے۔ یورپ کے بڑے ممالک نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جنگی پالیسیوں سے عملی طور پر ہاتھ کھینچ لیے ہیں، جبکہ چین نے بھی امریکہ کو سخت وارننگ دیتے ہوئے جنگ فوری بند کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ دوسری جانب، سوشل میڈیا پر پاکستان اور ایران کے مابین دراڑ ڈالنے کے لیے کیے جانے والے پروپیگنڈے کا پردہ چاک ہو چکا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ اپنی جگہ، لیکن پاکستان کسی بھی صورت ایران کے خلاف امریکی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔ ایران کی ثابت قدمی اور اس کی جوابی صلاحیت نے ثابت کر دیا ہے کہ امریکہ کا "ایران کو مٹانے” کا خواب ایک بھیانک خواب ثابت ہوا ہے، اور اب یہ جنگ امریکہ کے لیے ایک ایسا "ڈیتھ ٹریپ” بن چکی ہے جس سے نکلنا اس کے لیے ناممکن ہوتا جا رہا ہے۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button