’’جسے اللہ رکھے اُسے کون چکھے‘‘سیلفی لینے کے چکر میں سیاح130فٹ بلندچوٹی سے گر کر بھی بچ گیا

سیچوان(جانو ڈاٹ پی کے)’’جسے اللہ رکھے اُسے کون چکھے‘‘سیلفی لینے کی کوشش میں ایک پہاڑی سے نیچے گرنے والا سیاح کرشماتی طور پر زندہ بچ گیا۔یہ واقعہ چین کے صوبے سیچوان کے Huaying Mountain نامی علاقے میں پیش آیا۔یہ شخص پہاڑی کی چوٹی پر فون کو ہاتھ میں تھامے چل رہا تھا۔پھر اس نے سیلفی لینے کے اپنا رخ بدلا اور اس موقع پر اس کے پیروں تلے موجود چٹان ہٹ گئی اور وہ پھسل کر 130 فٹ گہرائی میں نیچے درختوں میں جاگرا۔ساتھی ہائیکرز یہ دیکھ کر پہاڑی کی چوٹی کی جانب بھاگے۔اتنی گہرائی میں گرنے کے باوجود وہ حیران کن طور پر زندہ بچ گیا، درحقیقت زیادہ زخمی بھی نہیں ہوا۔بعد ازاں اس نے ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ ‘میں بہت خوش قسمت ہوں، 130 فٹ اونچی پہاڑی سے نیچے گرا اور لگ بھگ 15 میٹرز تک ڈھلان پر لڑھکتا رہا’۔اس کا کہنا تھا کہ ‘جب چٹان اپنی جگہ سے ہٹی تو مجھے لگا کہ میں مرنے والا ہوں۔اس نیشنل پارک کے ایک ترجمان نے بتایا کہ انہیں کسی سیاح کے پہاڑی سے گرنے کی کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔



