سرگودھا:نہر سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد

سرگودھا (نامہ نگار)چک 82 میں نہر سے ایک نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق متوفی کی عمر تقریباً 35 سے 40 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہے۔
علاقہ مکینوں کی اطلاع پر ریسکیو اور پولیس ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور نعش کو نہر سے باہر نکال کر قانونی کارروائی کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی، جس کے لیے کارروائی جاری ہے۔ ابتدائی طور پر موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، تاہم واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کی جا رہی ہے۔



