وزیرآباد:بلدیہ کے پرانے کوارٹر سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) کالج روڈ کے قریب بلدیہ وزیرآباد کے بند پرانے کوارٹر سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد،نعش ایک سے دو روز پرانی معلوم ہوتی ہے اہل علاقہ کی جانب سے اطلاع کے باوجود بھی انتظامیہ کے اہلکار تین گھنٹے بعد موقع پر پہنچے نعش کو پوسٹ مارٹم و ورثاء کی شناخت کے لیے سول اسپتال وزیرآباد منتقل کر دیا گیا ہے مقامی پولیس نے کوارٹر کے معائنہ کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ نعش ایک سے دو روز پرانی ہے اور بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے مرنے والا سردی سے ٹھٹھر ٹھٹھر کر جاں بحق ہو گیا ہے۔



