کینال روڈ پر نہر سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد، شناخت نہ ہو سکی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) کینال روڈ پر اسکائی لینڈ پل کے قریب نہر سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی، جس کے بعد علاقے میں تشویش کی فضا پھیل گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم موقع پر پہنچی اور نہر سے لاش نکال کر ضروری قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی، جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم اور شناخت کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور لاش کی شناخت کے ساتھ ساتھ موت کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button