فلٹر پلاٹ گھارو کے قریب تشدد شدہ خاتون کی لاش برآمد،علاقے میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا

ٹھٹھہ ( جاويد لطيف ميمن )فلٹر پلاٹ گھارو کے قریب تشدد شدہ خاتون کی لاش برآمد،علاقے میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا۔

دھابیجی فلٹر پلانٹ زیبسٹ انسٹیٹیوٹ کے قریب چند لوگوں کو ایک خاتون کی لاش دکھائی دی جسکی اطلاع پولیس کو دی گئی پولیس نے لاش کو ضروری کارروائی کے لئے گھارو رورل ہیلتھ سنٹر منتقل کیا جہاں خاتون کی پہچان چیتنا پریم چند کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق کراچی کے علاقہ صدر سے بتایا جا رہا ہے عورت پر سخت تشدد کرکے ہلاک کرنے کی تصدیق ہوگئی پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے علاقے میں لاش ملنے پر سخت خوف و ہراس پایا جارہا ہے

مزید خبریں

Back to top button