پنکی کے پٹاخے،بجلی کی قیمتوں میں مزید اِضافہ؟عمران خان کی ملاقاتوں پر ڈیڈ لاک!

لاہور(خصوصی رپورٹ:جانو ڈاٹ پی کے)​پاکستان کے سیاسی اور مجرمانہ منظر نامے میں ‘پنکی ڈون’ (انمول) کے پولیس ریمانڈ کے دوران کیے گئے چونکا دینے والے انکشافات نے کھلبلی مچا دی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پنکی نے اعتراف کیا ہے کہ وہ محض ایک مہرہ تھی جبکہ اس کا سابق پولیس افسر شوہر اس پورے منشیات نیٹ ورک کا اصل ماسٹر مائنڈ تھا۔ پولیس نے ملزمہ کی نشاندہی پر کراچی کے ایک فلیٹ سے 45 لاکھ روپے مالیت کی کوکین برآمد کر لی ہے، جبکہ انکشاف ہوا ہے کہ اس کے کلائنٹس میں شوبز اور کئی بااثر شخصیات شامل ہیں۔

آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے تحت حکومت کی جانب سے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مزید بھاری اضافے کی تیاری کی جا رہی ہے، جس کا مقصد 2031 تک گردشی قرضوں کا خاتمہ ہے، تاہم اس فیصلے سے عوام پر مہنگائی کا نیا بوجھ پڑنے کا خدشہ ہے۔ سیاسی محاذ پر عمران خان کی ملاقاتوں اور علاج سے متعلق ڈیڈ لاک شدت اختیار کر گیا ہے۔ محمود خان اچکزئی نے حکومت کو دو ٹوک وارننگ دی ہے کہ اگر پیر تک سابق وزیراعظم کی ان کے اہلخانہ سے ملاقات اور ہسپتال منتقلی عمل میں نہ لائی گئی تو اپوزیشن قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں چلنے دے گی۔ ادھر عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں حتمی دلائل کے لیے 20 مئی کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button